حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع، ڈی جی نیب کو نوٹس جاری

بدھ 17 اپریل 2019 20:47

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع، ڈی جی نیب کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) لاہورہائی کورٹ میں حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی اورڈی جی نیب کونوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق لاہوہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کی ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھا ہے، عدالتی حکم کے باوجود چھاپے مارے گئے۔وکیل حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیب نیبہت ساریریکارڈکی کاپی نہیں دی، جوریکارڈدیاگیاوہ بھی کل شام پہنچایاگیا، نیب کی دستاویزات پرجواب کیلئیمہلت دی جائے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹرنیب نے دلائل میں کہا نیب نے حمزہ شہبازسے مختلف سوالات کیے، بتایاگیاحمزہ شہبازنے کہاہیوہ سب عدالت میں بتائیں گے، حمزہ شہبازگزشتہ روزپیش ہوئیمگرجواب نہیں دیا، ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں اب مزید توسیع نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی پیشی کیموقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، 2 دو ایس پی، چھ ایس ڈی پی اور نو انسپکٹر، 49 ماتحت افسران جبکہ 590 اہلکار تعینات تھے۔خیال رہے اثاثہ جات کیس ، رمضان شوگراورصاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہیں۔

گذشتہ روز حمزہ شہباز آمدن سیزائداثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب کی دو انویسٹی گیشن ٹیموں نے ان سے آمدن سیزائداثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ پر سوالات کئے، حمزہ شہباز نے نیب ٹیموں کے سوالات پر لیت ولعل سیکام لیا اور نیب کوکل تک کاانتظارکرنیکی تلقین کرتیرہے۔نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز سے تفتیش سے متعلق سینئرافسران کوآگاہ کردیاگیا، نیب حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کییجانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔