امریکہ نے پاکستان کو خطرناک ترین ممالک کی فہرست سے نکال دیا

بدھ 17 اپریل 2019 21:30

امریکہ نے پاکستان کو خطرناک ترین ممالک کی فہرست سے نکال دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانیوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے والے ممالک کی فہرست میں ڈالا تھا۔

دو ہزار انیس پہلا سال ہے کہ پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ پاکستان اب امریکا کیلئے خطرہ نہیں رہا۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں ہم امریکا کے اتحادی ہونے کے باوجود بھی اس لسٹ سے اپنا نام نہ نکلوا سکے جس لسٹ میں ان ممالک کے نام درج ہیں کہ جن سے امریکا یا امریکیوں کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک نے پاکستان کا نام اس لسٹ سے نکال دیا ہے۔افغانستان کی جنگ سے لے کر طالبان کے ساتھ محاذ تک ہر موقع پر پاکستان امریکہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں لاکھوں پاکستانیوں کی جان قربان ہونے کے علاوہ مالی طور پر بھی پاکستان کہیں پیچھے چلا گیا۔

یہی نہیں بلکہ امریکا کی اس جنگ میں ساتھ دینے کے بدلے دہشت گردی کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور اس حوالے سے بھی پاکستان کو خاصے نقصان کا سامنا کرناپڑ ا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام دہشت گرد ملک کے طور پر لیا جانے لگا۔امریکا نے دہشت گردی کی جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود پاکستانیوں پر دبا? ڈالے رکھا اور اس کا شمار اس ملک کے طور پر کیا جس سے امریکیوں کو خطرہ تھا۔