بارشوں کا حالیہ سلسلہ : وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کی انتظامیہ، پولیس اور امدادی

سرگرمیوںکے اداروں کو الرٹ کر دیا ً انتظامی افسران ، پولیس حکام ،واسا،پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122کے حکام تیاری مکمل رکھیں ۹ افسران دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کرونگا:عثمان بزدار

بدھ 17 اپریل 2019 22:35

بارشوں کا حالیہ سلسلہ : وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کی انتظامیہ، پولیس اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کے پیش نظرصوبے بھر کی انتظامیہ، پولیس اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ، پولیس اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیںاور انتظامیہ، امدادی ادارے اور پولیس قریبی رابطہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ، پولیس حکام، واسا، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122کے حکام امدادی سرگرمیوں سے متعلق تیاری مکمل رکھیں اور افسران دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں۔ نشیبی علاقوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کیلئے موثر انداز میں اقدامات کئے جائیں ۔نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی دقت پیش نہیں آنی چاہیئے، لہٰذا ٹریفک حکام ٹریفک کی روانی کیلئے جامع پلان وضع کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔