سٹی وارڈرن کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائیکورٹ کا متعلقہ محکموں کوایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم

بدھ 17 اپریل 2019 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) سٹی وارڈرن کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،سندھ ہائیکورٹ کا متعلقہ محکموں کوایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کاایڈوکیٹ عرفان عزیز کو سٹی وارڈرن کے مقدمے کی پیروی کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق سٹی وارڈنز کومئی 2018سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جونیئرز سٹی وارڈرنز کو سیاسی بنیادوں پر مستقل ملازمت پر رکھنے کے خلاف اورتمام عارضی ملازمین کو مستقل ملازمت کی فراہمی کے لئے پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن نمبر 1788/2019میں متاثرہ سٹی وارڈرنز کی جانب سے مو،ْقف اختیار کیا گیا ہے کہ 15فروری 2010کو ہمیں سٹی وارڈن میں عارضی طور پر ملازمت دی گئی اورہر سال ہماری ملازمت کی معیاد میں ایک سال تک کی توسیع کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

ہم 2010سے مستقل خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔عارضی ملازمت کو مستقل کرنے کا دلاسہ دے کراچی میونسپل کارپوریشن نے ہم سے ہماری خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر14مئی 2018سے ہماری تنخواہیں بند کردی گئیںہیں ۔سینئر سٹی وارڈنز کا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں بحال اور ہمیں بھی مستقل ملازمت فراہم کی جائے ۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عزیزالرحمن اور جسٹس عدنان الکریم میمن نے کی اور متعلقہ محکمہ کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔