ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2019 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ سوات نے ڈبلیو ایم آرٹس اور کمیونیکیشن اینڈ ایونٹس مینجمنٹ کے تعاون سے دو ہفتوں پر محیط جشن بہاراں فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے جو 18 اپریل سے نیو بس ٹرمینل بائی پاس روڈ مینگورہ سوات میں شروع ہو رہاہے اور 30اپریل تک جاری رہے گا جشن بہاراں میلہ کے انعقاد کا مقصد سیاحت کا فروغ، مقامی لوگوں کی معاشی و کاروباری بہتری اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے فیسٹول میں مختلف علاقائی سٹالز بھی سجائے جائینگے جن میں گارمنٹس، جیولری، فوڈ پراڈکٹس اور گھریلو تزئین وآرائش کے برتن شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے لئے بھی خصوصی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جبکہ فیسٹول میں آتش بازی، روایتی رقص، سرکس، موت کا کنواں، جنرل سٹالز، فوڈ سٹالز، فیشن شو،لکی ڈرا، کھانوں کے مقابلے اور دوسری قسم کی سرگرمیاں ہونگی تاکہ فیسٹول کے شرکاء ان سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :