کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا قیام ،قمرالاسلام صدر منتخب ہوگئے

بدھ 17 اپریل 2019 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) شہر قائد میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کراچی کے شوٹنگ بال کھلاڑیوں نے کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن قائم کرلیا گزشتہ روزہ واحد اسپورٹس گرائونڈ پر شوٹنگ بال کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی پلیئر زشوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دیا گیا ،جس کے مطابق ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلیٰ سماجی و کھیلوں کے حوالے سے معروف شخصیت خالد جمیل شمسی کو سرپرست اعلیٰ ،محمد سلیم خمیسانی کو سرپرست جبکہ قمر السلام کو صدر ،محمد حسنین کو جنرل سیکریٹری ،افتخار زیدی کو سنیئر نائب صدر ،جمیل احمد ،اسرار زیدی اور شعیب الحق کو نائب صدور ،محمد عاصم جوائنٹ سیکریٹری سیکریٹری اطلاعات محمد حنیف خان اور محمد شمیم کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ممبرز ایگزیگٹیو کمیٹی میں محمد اسماعیل، ملک ناصر، جاوید احمد،محمد تحسین شامل ہونگے ۔کراچی پلیئرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر کے تمام اضلاع میں شوٹنگ بال کھیل کو فروغ کے ساتھ سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے شوٹنگ بال کورٹ تعمیر کیا جائیگا ۔