’پاکستان نے بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک کی لیکن پاکستان سے کوئی بیان نہیں آیا‘وزیراعلیٰ راجستھان

سرحد کے دونوں طرف ہر دور میں سرجیکل سٹرائیکس ہوتی رہی ہیں،بی جے پی حکومت تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے شور مچا رہی ہے، اشوک گہولت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 17 اپریل 2019 20:09

’پاکستان نے بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک کی لیکن پاکستان سے کوئی بیان ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہولت نے کہا ہے کہ صرف بھارت نے ہی پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک نہیں کی بلکہ پاکستان نے بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک کی تاہم پاکستان نے اس حوالے سے بیانات نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعظم کے دور میں دونوں ممالک ہی ایک دوسرے پر سرجیکل سٹرائیک کرتے رہے ہیں لیکن اس بارے میں بیانات نہیں دیے جاتے تھے لیکن چونکہ بھارتی جنتا پارٹی ناتجربہ کار ہے اس لیے یہ واویلہ مچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی اور بی جے پی ناتجربہ کار ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ سرجیکل سٹرائیک ہر دور میں ہی کی جاتی رہی ہیں اور دونوں ممالک ہی سرجیکل سٹرائیک کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت گزشتہ چند ماہ سے واویلہ کر رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اپنے گوریلہ فوجیوں کے ذریعے سرجیکل سٹرائیکس کی ہیں جس میں بھارت نے پاکستان میں موجود مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ کی جانب سے واویلہ کیا جاتا رہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی ان کی حکومت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کروائی ہیں تاہم اب راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہولت نے بتایا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک پاکستان نے بھی کی ہیں لیکن پاکستان نے کبھی شور نہیں مچایا نہ کبھی بیان دیا ہے۔