جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:18

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 19 اپریل بعد نماز جمعہ دن 2:30بجے گورنمنٹ بوائزہائی سکول کشمیر کالونی جہلم میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی صدر، ٹریفک پولیس کے افسران اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔جہلم میں لگی کھلی کچہری میں تحصیل جہلم سمیت ضلع بھر سے سائیلین شر کت کر سکتے ہیں۔افسران کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر عوامی مقامات پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :