کراچی کی تقدیر تب تک نہیں بدل سکتی جب تک وزیر اعلی کراچی سے منتخب نہ ہو، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
مہاجروں کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے ایم کیو ایم کو30سالوں میں تین مرتبہ وزیر اعلی لانے کا موقع ملا،جس سے محرومیوں کا خاتمہ ممکن تھا،مصطفی کمال
بدھ 17 اپریل 2019 23:41
(جاری ہے)
ان ادوار میں بھرپور مینڈیٹ کے باوجود کوئی ایسی قانون سازی نہیں کی گئی جس سے مہاجروں کے حقوق کا تحفظ اور کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
اس وقت یہ لوگ پیسے بنانے اور مراعات کے مزے لینے میں مصروف ہو گئے اور آج جب قوم ان سے کارکردگی کا سوال کر رہی ہے تو مہاجروں کے نمائندے بن کر سندھی بھائیوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی اس عمل کو مسترد کرتی ہے، نہ ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی سندھیوں کی نمائندہ جماعت ہے، سندھ میں 7 کروڑ لوگ بستے ہیں جس میں سے صرف 7 لاکھ ہی سرکاری اداروں میں ملازمین ہونگے جو کہ کل آبادی کا صرف 1 فیصد ہے۔ سندھ میں کشمور سے کراچی تک جس طرح شہری علاقوں کا حشر خراب ہے اسی طرح گاں گوٹھوں کا حال بھی بہت برا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کی کوئی خدمت نہیں کی ہے۔ یہ دونوں پھر سے لسانی سیاست کی آگ لگا کر کوشش کر رہے ہیں کہ عوام انکی کارکردگی پر سوال اٹھائے بغیر لسانی بنیادوں پر ووٹ انہیں ہی دے لیکن عوام بہت با شعور ہیں لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ ہر انتخاب سے قبل یہ دونوں مل کر یہی ڈرامہ رچاتے ہیں جو اب پی ایس پی کے ہوتے ہوئے نہیں چلے گا۔ اگر چوتھی مرتبہ پھر مہاجروں کو وزیر اعلی لانے کا موقع ملا تو یہ ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کی وجہ سے اس کے ذریعے کبھی ممکن نہیں ہوگا جس کی مثال ہمارے سامنے ہے بلکہ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے جو تمام اکائیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.