Live Updates

اسپیکر آغا سراج درانی کی دھمکیاں آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے مقدمے کا نتیجہ ہیں، خرم شیر زمان

ًپیپلز پارٹی کی تمام تر اعلیٰ قیادت بند گلی میں حیران و پریشان کھڑی ہے کہ اب کہاں جائے / احتساب کے ادارے آزاد ہیں اور ان پر ہمارا اختیار یا کسی قسم کی اجارہ داری بالکل نہیں،پی ٹی آئی رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 اپریل 2019 23:47

اسپیکر آغا سراج درانی کی دھمکیاں آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے مقدمے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اسپیکر آغا سراج درانی کی سندھ اسمبلی میں دھمکیاں آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے مقدمے کا نتیجہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کی تمام تر اعلیٰ قیادت بند گلی میں حیران و پریشان کھڑی ہے کہ اب کہاں جائے۔ پی پی کی اعلیٰ قیادت پر مقدمات گزشتہ دور میں بنے ، احتساب کے ادارے آزاد ہیں اور ان پر ہمارا اختیار یا کسی قسم کی اجارہ داری بالکل نہیں۔

انہوں نے یہ باتیں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تھانے میں جاکر اسپیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائوں گا۔ لگتا ہے کہ اسپیکر پچھلا دو ربھول گئے ہیں میں کبھی کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔

(جاری ہے)

اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار اسپیکر آغا دراج درانی ہونگے۔مجھے اسپیکر نے براہِ راست دھمکی دی۔

انہیں کس بات کا غصہ ہی بدعنوانی کا حساب تو ضرور ہوگا۔ جب ہم ایوان میں تین ارکان تھے، اس وقت بھی میں نہیں ڈرتا تھا۔ ہم نے کبھی حرام نہیں کمایا، ہم وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں ، کسی سے نہیں ڈرتے۔ پولیس کی گولیوں سے عام شہری مر رہے ہیں اس پر میں ایوان میں سوال اٹھانا چاہتا تھا۔میں پوچھنا چاہتا تھا کہ دو سال کے بچے احسن کو گولی کیسے لگی پوچھنا چاہتا تھا کہ پولیس کی گولی امل کو کیسے لگی چیف منسٹر بڑی تقریریں کر رہے تھے کہ پولیس کو ایسے ٹریننگ دیں گے، پھر پولیس غلطی کیسے کر رہی ہی اپنی ذات کے لئے بات نہیں کرتا ۔

عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنا میرا کام ہے۔ آپ کو جتنی دھمکیاں دینی ہیں، دیں۔ میں آپ کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروں گا۔ دیکھتا ہوں آپ میرا کیا بگاڑ لیں گے۔آپ کو اسمبلی کے اندر اور باہر بھی دیکھ لوں گا۔ آپ نے مجھے دھمکی دی ہے، میں آپ کے خلاف ایف آئی آر کٹوائوں گا۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج ایوان میں اسپیکر نے خرم شیرزمان کو دھمکی دی ۔مجھے حیرت ہے کہ یہ اسپیکر ہیں یا کوئی بدمعاش مسائل کا جواب دلیل اور بحث سے دیا جاتا ہے۔ لگتا ہے کہ یہ چاچا میاں بھی ذہنی مریض ہونے کا خط لکھیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں احتساب کے ادارے آزاد ہیں۔ پی پی والوں کو چاہئے کہ لوٹ مار کی ہے تو احتساب کے لیے بھی تیار ہوجائیں۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات