Live Updates

ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کو سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق سے تشبیح دے دی

’ضیاء ابھی تک عمران کی شکل میں زندہ ہے ، ایک بار پھر اسلام کے نام پر ریفرنڈم کروایا جائے گا‘ ریحام خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 17 اپریل 2019 21:23

ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کو سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق سے تشبیح ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ملک میں صدارتی نظام لائے جانے کی کوشش پر تنقیدانہ تبصرے کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’ایک بار پھر اسلام کا نام استعمال کر کے ریفرنڈم کروایا جائے گا، بھٹو زندہ ہو نہ ہو ،ضیاء ابھی تک عمران کی شکل میں زندہ ہے‘۔
خاتوں صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے حکومت اور وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا، انہوں نے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے خلاف آواز اٹھانے والے انقلانی شاعر حبیب جالب کا شعر لکھا کر کہا کہ آج کل حالات ایسے ہیں کہ ’حق بات پہ کوڑے اور زنداں، باطل کے شکنجے میں ہے یہ جاں ،انساں ہیں کہ سہمے بیٹھے ہیں، خونخوار درندے ہیں رقصاں‘۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے نے اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں کسانوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کسانوں کے لیے لکھی گئی فیض احمد فیض کی پنجابی نظم کا حوالہ دیا جس میں کسانوں کو مرحوم شاعر نے کہا کہ تمام لوگ چاہے وہ حکمران ہوں یا امیرانِ شہر وہ کسانوں کی محنت کھاتے ہیں اگر کسان فصل نہ اگائے تو یہ سب حکمران اور امیر لوگ مر جائیں گے اس لیے کسانوں کو اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔

 
 ریحام خان نے گزشتہ روز بھی ایک ٹویٹ میں صدارتی نظام کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں سب سیاسی اداکار ہیں اور جو کہ سب کچھ تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس لیے عوام کو جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے ایک پیغام مین یہ بھی کہا تھا کہ صدارتی نظام لا کر عوام کے ووٹ کی اہمیت کو تباہ کیا جارہا ہے۔ 
اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حوالے سے لکھا تھا کہ یہ حکومت سونامی کی طرح آئی لیکن ناکام ہو گئی اور اب بدنام ہو رہی ہے۔ 


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات