سینیٹر سراج الحق سے پختون جرگہ کے وفدکی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2019 00:04

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔ کسانوں کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے ۔ اللہ کے قہر سے بچنے کے لیے اجتماعی توبہ و دعا کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں پختون جرگہ لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت ارشد خان بونیری نے کی ۔ وفد نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جس طرح دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے آپریشن ضرب عضب کیا گیا اسی طرح مہنگائی کے خلاف بھی آپریشن کرنے کی ضرورت ہے ۔