پاکستان کے لیے صدارتی طرزِ حکومت زیادہ موزوں ہو گا، محمد علی جناح

قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا آئین بنانے کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے صدارتی طرزِ حکومت زیادہ موزوں ہو گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 17 اپریل 2019 22:16

پاکستان کے لیے صدارتی طرزِ حکومت زیادہ موزوں ہو گا، محمد علی جناح
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ہوئی ایک تحریر سامنے آئی ہے جو انہوں نے 10 جولائی1947ء کو لکھی تھی، اس تحریر میں انہوں نے پاکستان بننے سے چند ماہ پہلے پاکستان کے آئین بنانے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے لکھا کہ ’ریاستوں کا وجود صرف ’’زندگی‘‘ گزارنے کے لیے ضروری نہیں ہوتا بلکہ ریاست ’’اچھی زندگی‘‘ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہے‘۔

قائدِاعظم کے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر
قائدِاعظم کے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر
 انہوں نے ریاستِ پاکستان کے لیے آئین بنانے کی خاطر تجاویز دیتے ہوئے لکھا کہ ’پارلیمانی طرزِ حکومت نے اب تک صرف برطانیہ میں تسلی بخش طریقے سے کام کیا اور کہیں نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ صدارتی طرزِ حکومت پاکستان کے لیے زیادہ موزوں ہو گی‘۔

(جاری ہے)

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی سیاست میں اس حوالے سے بحث چل رہی ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام لایا جائے یا نہیں، کچھ سیاستدان اس کے حق میں ہیں البتہ زیادہ سیاستدان اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں اس کے خلاف ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ تاہم اب پاکستان بنانے والے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی ان کے ہاتھ سے لکھی گئی کی ایک تحریر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صدارتی ناظام کو پارلیمانی نظام پر ترجیح دیتے ہوئے لکھا تھا کہ پارلیمانی نظام تسلی بخش کام کرنے کا اہل نہیں ہے۔