بھارت کی سازش ناکام، 10 اسپورٹس نے پاکستان میں عالمی کپ کے میچز نشر کرنے کا اعلان کردیا

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نجی اسپورٹس چینل پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے میچز نشر نہیں کرے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اپریل 2019 23:33

بھارت کی سازش ناکام، 10 اسپورٹس نے پاکستان میں عالمی کپ کے میچز نشر کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل2019ء) بھارت کی سازش ناکام، 10 اسپورٹس نے پاکستان میں عالمی کپ کے میچز نشر کرنے کا اعلان کردیا، گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ نجی اسپورٹس چینل پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے میچز نشر نہیں کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کی دنیا کے بڑے چینل 10 اسپورٹس نے مودی سرکار کے دباو پر پاکستان میں عالمی کپ کے کرکٹ میچز نشر نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

10 اسپورٹس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چینل انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے تمام میچز پاکستان میں نشر کرے گا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ 10 اسپورٹس کے معاملات چلانے والی سونی کمپنی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی کے باعث ورلڈکپ کے میچز بھی نشر نہیں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اب 10 اسپورٹس نے بھارتی کمپنی کے دباو میں آنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان میں عالمی کپ کے میچز نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح سونی انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے بھارت بھر میں اشتہارات چلائے گئے تھے جس میں فخریہ طور پر بھارت میں پی ایس ایل دکھانے پر پابندی لگوانے میں اپنے”قومی کردار“ کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ٹین سپورٹس پہلے”زی نیٹ ورک“ کے پاس تھا اور 2017ءمیں سونی پکچرز نیٹ ورک نے اس کے رائٹس385ملین ڈالرز کے عوض حاصل کیے تھے،پاکستا ن میں ٹین سپورٹس اس وقت ٹاور سپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ،کراچی کے زیر انتظام کام کررہا ہے۔