کسی کو معلوم ہی نہ ہوا کہ انٹرنیٹ کیفے میں 50 گھنٹوں سے بیٹھے شخص کو حقیقت میں فالج کا دورہ پڑا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اپریل 2019 23:33

کسی کو معلوم ہی نہ ہوا کہ انٹرنیٹ کیفے میں 50 گھنٹوں سے بیٹھے شخص کو حقیقت ..

شینزن، چین سے تعلق رکھنے والے ایک 42 سالہ  شخص کو مقامی انٹرنیٹ کیفے کی انتظامیہ نے فالج کا دورہ پڑنے  پر  ہسپتال پہنچایا ۔ یہ شخص 50 گھنٹوں سے انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھا تھا لیکن کسی کو اس پر فالج کا دورہ پڑنے کا معلوم ہی نہ ہوا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ شخص 31 مارچ کی صبح کو انٹرنیٹ کیفے میں آیا تھا اور 50 گھنٹوں سے اپنی سیٹ سے نہیں اٹھا۔

2 اپریل کی شام کو انٹرنیٹ کیفے کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ شخص دو دن سے ایک  ہی جگہ بیٹھا ہے۔عملہ جب اس شخص تک پہنچا تو معلوم ہوا کہ اسے فالج کا دورہ پڑا ہے، وہ نہ ہ بول سکتا ہےا ور نہ ہی ہل سکتا ہے۔ اس شخص کو جب  لونگہوا ڈسٹرکٹ پیپلز ہاسپیٹل پہنچایا گیا تو وہ بمشکل ہی ہوش میں تھا اور اپنے جسم  کی دائیں  حصے کو نہیں ہلا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے فالج کا دورہ پڑا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کو کس وقت دل کا دورہ پڑا تھا۔پولیس کی فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس شخص کو ہسپتال لانے سے 24 گھنٹے پہلے فالج کا دورہ پڑا تھا۔ سیکورٹی کیمرہ کی فوٹیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص 24 گھنٹوں  تک ایک طرح سے بیٹھا رہا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اس شخص کو 3 سے 6 گھنٹوں کے اندر ہسپتال لایا جاتا  تو اسے بڑے نقصان سے بچا سکتے تھے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض ہسپتال میں  تیزی سے ٹھیک تو ہو رہا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کے دماغ کے بائیں حصے کو مستقل نقصان پہنچا ہے یا  یہ عارضی ہے۔
پیپلز ہاسپیٹل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی اور طویل وقت تک ایک ہی طرح بیٹھے رہنے سے نوجوانوں میں فالج کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :