Live Updates

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں اہم ملاقات متوقع

اپوزیشن نے پنجاب حکومت سے متعلق پالیسی بنانے کا رادہ کر لیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 18 اپریل 2019 06:41

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت میں اہم ملاقات متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) کئی افواہیں سننے کو ملتی ہیں جن میں کسی حد تک سچ بھی ہوتا ہے مگر وہ تب تک افواہ ہی رہتی ہے کہ جب تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوجاتا۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو پہلے دن سے ہی مختلف خبریں سنائی دیتی رہتی ہیں۔تاہم پچھلے کچھ دنوں سے یہ افواہ سننے کو مل رہی ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور ان کے ممبران کی تعداد بھی ہوری ہو گئی ہے۔

مگر ابھی تک کسی قسم کا کھڑاک نہیں ہوا۔جبکہ مولانا فضل الرحمان نے تو پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گرانے کے لیے بھی مارچ کرنے اور دھرنے دینا کا عندیہ دے دیا تھا مگر ان کے اس منصوبے میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مگر اب خبر آئی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پنجاب کی قیادت کے درمیان میٹنگ طے پا گئی ہے اس میٹنگ میں قیادتیں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کریں گی اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی تیاری کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

تاہم یہ بھی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی یہ میٹنگ پنجاب میں ہلچل مچانے کے لیے رکھی جا رہی ہے۔کیونکہ اپوزیشن جماعتیں اور نہیں تو پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کا خواب ضرور دیکھ رہی ہیں مگر ابھی تک ان میں ہمت پیدا نہیں ہوئی۔دیکھتے ہیں اب اس میٹنگ میں دونوں سیاسی پارٹیاں حکومت کے خلاف کون سی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کافی سارے لوگ پسند نہیں کر رہے مگر وزیراعظم عمران خان ان کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ق لیگ جو کہ حکومت کی اتحادی پارٹی ہے وہ بھی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آتی اور یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت گرانے کا گٹھ جوڑ ہوا تو اپوزیشن کے اس الائنس میں ق لیگ بھی ان کے ساتھ ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات