Live Updates

پارٹی مسائل کاایک ہی حل! وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کروانے کا مشورہ

عمران خان کی پارٹی میں تقسیم کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے اس لیے انہیں پارٹی الیکشن کرانے چاہئیے۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 10:43

پارٹی مسائل کاایک ہی حل! وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کروانے کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کو پارٹی انتخابات کروانے کا مشورہ مل گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے کچھ وزراء کی کارگردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔عمران خان کو اپنی کارگردگی اور گورننس کو بہتر بنانا چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار انتظار کرنے کا کہہ رہی ہے تو آخر ہم کب تک انتظار کریں،حکومتی کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کا متبادل نہیں،حامد میر نے کہا کہ صدارتی نظام کی بھث غیر ضروری قرار دی جاا رہی ہے،عمران خان کو اپانی کاارگردگی بہتر بنانی چاہئیے۔

شاہ محمود اور جہانگیر ترین کے معاملے ہر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی میں تقسیم کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ویسے جمہوریت تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی نہیں ہے۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان کو پارٹی میں جمہوریت لانے کی ضرورت ہےاور انہیں پارٹی الیکشن کرانے چاہئیے۔ جب کہ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کئی وزراء کی کارگردگی سے مایوس ہیں،نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کے بعد اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پانچ وفاقی وزرا کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان وزارتوں میں وزارت خزانہ ، وزارت پٹرولیم اور وزیر مملکت برائے داخلہ کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ لے کر اعجاز شاہ کو دیا جائے گا۔

جبکہ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اور ان کو آگے کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کی گئی جس میں وزارت ریلوے ، توانائی اور مواصلات کی کارکردگی اچھی رہی۔تاہم حکومت نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات