مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کردیا گیا
بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی.وزیراعلیٰ بلوچستان
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2019 10:48
(جاری ہے)
جمعرات کے روز اورماڑا میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دہشت گردوں نے مسافربسوں سے اتارکر14افراد کو قتل کردیا گیا.
تمام افرادکوشناختی کارڈ دیکھ کرفائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں اورماڑہ منتقل کردی گئیں . لیویز ذرائع کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب تمام افراد کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقو ع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا. اس سے قبل گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے تھے. یاد رہے کہ 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا. لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا. لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلرتھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا. دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اورماڑہ فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی. اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاﺅں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا. وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناﺅنی سازش ہے‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، صوبے کے عوام کی تائید و حمایت سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا.مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.