اٹلی،داعش کے نام پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 10:55

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) اٹلی میں پولیس نے داعش کے نام پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 24 سالہ اطالوی نوجوان اور 18سالہ مراکشی لڑکے کو ملک کے شمالی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر داعش کی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کی رپورٹس میں اطالوی پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں گرفتار نوجوان حملے کے لیے تیار تھے۔انھوں نے اٹلی کی سرزمین پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ لڑنے کے لیے شام جانے کا بھی ارادہ رکھتے تھے مگر وہاں داعش کی شکست کے بعد ان کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد نے بموں کی تیاری ، بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے لیے ہدایات حاصل کرنے کی غرض سے انٹرنیٹ سے وڈیو ڈاؤن لوڈ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :