Live Updates

عمران خان نے 70 فیصد کام کر دیا

"برانڈ" عمران خان نے 70 فیصد "اسٹیٹس کو" کو توڑ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ یہ ملک ان مخصوص پارٹیوں کے بغیر نہیں چل سکتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 11:41

عمران خان نے 70 فیصد کام کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 70 فیصد کام تو کر دیا۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کے لگائے ہوئے چوہدری سرور کے بیوروکریٹس نکال دئیے۔"برانڈ" عمران خان نے 70 فیصد "اسٹیٹس کو" کو توڑ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی خوبی ہی یہی ہے کہ انہوں نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ یہ ملک ان مخصوص پارٹیوں کے بغیر نہیں چلا سکتا۔

جو سمجھتے تھے کہ یہ ملک ہمارے بغیر چل ہی نہیں سکتا تو میرے خیال سے عمران خان نے ستر فیصد کام تو کر دیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان یہ بات ٹھیک کہتے ہیں کہ حالات خراب کرنے والے کوئی ارو تھے لیکن اب انہیں اس سے آگے بڑھنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو چاہئیے کہ اپانے اراکین کو ایک ماہ کا ٹائم دیں کہ اتنے وقت میں بندے کے پتر بن جائیں۔

وزیر تو ہمارے سامنے بیٹھے ہیں لیکن صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین کہاں ہیں؟۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن تو پریشان ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہیں اور سوال یہ ہے کہ آخر عمران خان کیوں پریشان ہیں۔مران خان بلوچستان کی وجہ سے بھی پریشان ہیں کیونکہ وہاں سے وزارت مانگی جا رہی ہے۔

گروپوں میں لڑائی ہوتی ہے، افسران کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ساری صورتحال عمران خان کے لیے بہت پریشان کن ہیں حالانکہ وہ خود ٹھنڈے دماغ کے آدمی ہیں وہ چاہتے ہیں میں اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کروں اور انصاف کا نظام فراہم کروں۔ اتحادی جماعتیں عمران خان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔اتحادی جماعتوں کی طرف سے بار بار وزارتیں مانگی جاتی ہیں۔

جب کہ عمران خانوزارت کی دوڑ میں میں ہونے والی اتحادی پارٹیوں اور اپنی جماعت کے گروپوں سے بھی پریشان ہیں۔حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مزید قرضے لینے پڑے اور اس طرح سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی کارگردگی بھی کچھ تسلی بخش نظر نہیں آتی۔جب کہ افسران کے تبادلے تو عام بات ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق کافی دنوں سے عمران خان صاحب اسمبلی تحلیل کرنے اور مڈ ٹرم الیکشن کرانے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوچا تھا کہ وہ حکومت سنبھالتے ہی کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔قوم کا لوٹا اہوا پیسہ واپس لائیں گے۔اس ساری صورت حال میں عمران خان صاحب کو سمجھ نہیں لگ رہی کہ وہ کیا کرے۔ تاہم وہ اسمبلی تحلیل کرنے کا پکا ارادہ کر چکے ہیں اورجلد یا بدیر وہ اسمبلیتحلیل کر ہی دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات