جولین اسانج کی گرفتاری کے خلاف ایکواڈور کے شہر کیوٹو میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین کی صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی ‘پولیس کا مظاہرین پر دھاوا‘لاٹھی چارج سے متعدد زخمی‘ کئی گرفتار

جمعرات اپریل 12:40

جولین اسانج کی گرفتاری کے خلاف ایکواڈور کے شہر کیوٹو میں لوگ سڑکوں ..
کیوٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جولین اسانج کی گرفتاری کے خلاف ایکواڈور کے شہر کیوٹو میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا۔ اہلکار مظاہرین کو سڑک پر لِٹا کر ڈنڈے مارتے رہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہو گئے، متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔