بلاول بھٹو زر داری کی گوادر میں مسافروں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 13:00

بلاول بھٹو زر داری کی گوادر میں مسافروں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے گوادر میں مسافروں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ کی مذمت اور شہیدوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ ایک بار پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو،حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔