ماہرہ خان کی فلم میں مراکشی اداکارہ نورا فتیحی کا آئٹم سونگ شامل کرنے پر غور

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘میں ماہرہ خان کے مدمقابل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے

جمعرات 18 اپریل 2019 13:08

ماہرہ خان کی فلم میں مراکشی اداکارہ نورا فتیحی کا آئٹم سونگ شامل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی خوبروہ اداکارہ ماہرہ خان آج کل فلم ’’سپر اسٹار ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں لیکن جان ابراہم کی فلم ستیا میو جیاتے میں ماضی کے مشہور گیت دلبر دلبر پر ڈانس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں آئٹم نمبر کرتی دکھائی دیں جب کہ اب وہ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار میں ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔معروف ہدایتکارہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سپر اسٹار میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم میں ماہرہ خان نوری اور بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔