Live Updates

پاکستان کی ایٹمی دھمکی سے نہیں ڈرتا

پاکستان دھمکی دیتا تھا کہ اگر کوئی کاروائی کی گئی تو وہ جوہری ہتھیار کا بٹن دبا دے گا۔میں نے پرواہ کیے بغیر سرجیکل اسٹرائیک کی۔ بھارتی وزیراعظم کی گیدڑ بھبکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 12:42

پاکستان کی ایٹمی دھمکی سے نہیں ڈرتا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18پریل2019ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دہشت گردی کا ایکسپوٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومتوں کے دوران دہشت گرد ہندوستان میں حملے کر کے وہاں چھپ جاتے تھے اور وہ جوہری حملے کی دھمکی دے کر انہیں بچا لیتا تھا۔مگر ان کی حکومت نے اس کی پرواہ کیے بغیر سرجیکل اسٹرائیک کی اور فضائی حملے جیسی کاروائی کی۔

نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے سریندرنگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے،لوگوں نے 30 سال بعد پہلی بار ان کی مکمل اکثریت کی مضبوط حکومت بنائی جس کی وجہ سے وہ ملک کی مضبوطی سے خدمت کر سکے۔مسئلہ کشمیر،دراندازوں اور نکسل کے خلاف ٹھوس اقدام کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک پڑوسی ملک ٹیررزم ایکسپورٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

یہ اس کا ہی کام ہے۔پہلے پاکستان سے دہشت گرد آکر ہندوستان میں حملے کر کے واپس بھاگ جاتے تھے اور پاجستان ہندوستان کو ڈراتا تھا کہ اگر کوئی کاروائی کی گئی تو وہ کے پاس جوہری پتھیار ہے وہ اس کا بٹن دبا دے گا۔میں نے اس دھمکی کی پرواہ نہیں کرتا۔پہلے ہمارے لوگ دنیا بھر میں روتے تھے اب پاکستان رونے جاتا ہے۔جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نریندرمودی نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کے بی جے پی بارے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خانایک کرکٹر رہے ہیں اور ان کا یہ بیان ’ریورس سونگ‘ ہے لیکن بھارتی عوام جانتی ہے کہ انہوں نے ’ریورس سونگ‘ پر کیسے ’ہیلی کاپٹر شاٹ‘ کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی الیکشن مہم میں نعرہ لگایا تھا کہ ’مودی کا جو یار ہے،وہ غدار ہے،ہ غدار ہے‘۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ہ بی جے پی کے جیتنے کی صورت میں بھارت کے ساتھ مذاکرات کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات