اسحاق ڈار کاعوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 13:16

اسحاق ڈار کاعوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی وی چینلز کو میرے انٹر ویوز دکھانے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ملک پر منفی اثرا ت کے حوالے سے عنقریب سوشل میڈیا پر متحرک ہونے جارہا ہوں اور اس کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :