بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا، شفقت محمود

سکول فیسز والدین کے بڑا مسئلہ ہے، ایک تعلیمی نصاب کیلئے کام کررہے ہیں ،وفاقی وزیر تعلیم کا خطاب

جمعرات 18 اپریل 2019 13:20

بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا، شفقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ بیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں ،تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معیاری تعلیم کے حوالے سے چیف جسٹس کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز کا بڑا کردار ہے ۔انہوںنے کہاکہ سکول فیسز والدین کے بڑا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک تعلیمی نصاب کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تین قسم کے نظام تعلیم کام کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 20 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی معیار بہتر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :