اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے ڈپٹی میئر کے الیکشن کے نتائج کے روکنے کی استدعا مسترد کر دی

جمعرات 18 اپریل 2019 13:27

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے ڈپٹی میئر کے الیکشن کے نتائج کے روکنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کے ڈپٹی میئر کے الیکشن کے نتائج روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے سابق ڈپٹی میئر ارشد ووہرہ کی حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابات کے نتائج روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس کر جاری کر دیا اور جواب طلب کرلیا ۔ارشد وہرا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے حکم نامے کو چیلنج کر رکھا ہے