Live Updates

پاکستان کا بابا گرونانک کے550ویں جنم دن پر یاگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

بھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں، امیدہے افغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا. ترجمان دفتر خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2019 13:29

پاکستان کا بابا گرونانک کے550ویں جنم دن پر یاگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اپریل۔2019ء) پاکستان نے سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیوجی کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے . دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفینگ کے دوران بتایا کہ حکومت پاکستان رواں سال گرونانک دیوجی کے جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کرئے گا‘انہوں نے کیا کہ پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں، امیدہے افغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا‘ سہیل محمودنے وزارت خارجہ کے سیکرٹری کاعہدہ سنبھال لیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کاسلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 4کشمیریوں کوشہیدکیاگیا.

(جاری ہے)

زرک ظہیر کی موت کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ زرک ظہیرکی ترکی میں المناک موت پرافسوس ہے، دفترخارجہ نے زرک ظہیرکے بھائی کے ویزے اور لواحقین کی مدد کی. ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم عمران خان 21 اور 22 اپریل کوایران کا دورہ اور چین کا دورہ بھی کریں گے، چین میں ون بیلٹ اینڈون روڈفورم میں شرکت کریں گے، ون بیلٹ ون روڈفورم پربھارت نہیں جارہاتواس کی مرضی، پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کیے، بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، بھارت بلوچستان میں ملوث تھا، دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ کو بے نقاب کیا جائے گا. کرتارپورراہداری کے حوالے سے ترجمان نے کہا کرتارپور راہداری پرتکنیکی مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں پل کی تعمیرسمیت اہم تکنیکی امور پرگفتگوکی گئی، گرونانک کے550 ویں جنم دن پر یادگاری ٹکٹ جاری کریں گے.

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے، پاکستان چاہتاہے افغانستان میں امن کوموقع دیاجائے،انہوں نے کہا کہ ایک جانب سے جارحانہ رویے سے معاملات بگڑسکتے ہیں، امیدہے افغان مفاہمتی عمل نتیجہ خیزہوگا. افغان امن مذاکرات سے متعلق دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا امریکااورافغان طالبان میں مذاکرات سے امن کاموقع پیداہوا،پاکستان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کا سلسلہ جاری رکھے گا، کسی فریق کی جانب سے تشدد کو ہوا دی گئی تو امن عمل متاثر ہوگا، پاکستان تمام فریقین سے تحمل کی توقع کرتاہے.

انہوں نے کہا کہ بھارتی خاتون ٹیناکی وزارت داخلہ سے معلومات لے رہے ہیں، اطلاع کے مطابق کسی خاتون کواغوانہیں کیاگیا، ون بیلٹ ون روڈفورم پربھارت نہیں جارہاتواس کی مرضی، پاکستان کوبھارتی معاملات میں مداخلت کاکوئی شوق نہیں. ڈاکٹر فیصل نے کہا وزیراعظم کابھارت سے متعلق بیان مختلف تھا، وزیرخارجہ وزیراعظم کے بیان پروضاحت کرچکے ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات