کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر نجم سیٹھی نے کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئر مین پی سی بی کااہم انکشاف

نجم سیٹھی چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو دونوں بنناچاہتے تھے:احسان مانی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات اپریل 13:35

کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر نجم سیٹھی نے کس مقصد کیلئے بنایا تھا ؟چیئر مین پی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل2019ء) چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے ،کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا، یہ 2014ءمیں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا سٹرکچر کوئی صدیوں سے چلتا نہیں آرہا، یہ 2014میں نجم سیٹھی نے اپنے لئے کروایا تھا ، اس میں بہت سے کمزوریاں ہیں ، اگر تبدیلی لانی ہے تواس کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم کی تقرری میں نے ایک نقص ٹھیک کرنے کیلئے کی ہے جو نجم سیٹھی نے ڈالا تھا ، نجم سیٹھی چیئر مین بھی بننا چاہتے تھے اور چیف ایگزیکٹو بھی بنناچاہتے تھے ،کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، کرکٹ کا ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر نجم سیٹھی نے متعارف کروایا تھا ، اس میں خامیاں دور کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ کے گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران ارکان نے وسیم خان کی ایم ڈی کی حیثیت سے تقرری کو کالعدم قرار دیدیا۔

کوئٹہ میں پہلی بار پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 5 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل قرار داد پیش کی گئی تاہم ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے اجلاس کا ایجنڈا مسترد کر دیا، ارکان نے مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کا ڈھانچہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو بائیکاٹ کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اکثریتی اراکین نے وسیم خان کی ایم ڈی پی سی بی کی حیثیت سے تقرری کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔