الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

ْتحریک لبیک پاکستان کے مالی معاملات کی چھان بین الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس سیل کے سپرد

جمعرات 18 اپریل 2019 14:08

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرا ت کو فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیا۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک پاکستان کے مالی معاملات کی چھان بین الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس سیل کے سپرد کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل فنانس سیل کو تحریک لبیک پاکستان کی تحقیقات کیلئے 18 دن دیدیئے۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پولیٹیکل فنانس سیل 6 مئی کو مفصل رپورٹ پیش کرے۔ تحریک لبیک کے اثاثہ جات کی تفصیل میں مشکوک فنڈنگ کے شبہ میں معاملہ پولیٹکل فنانس سیل کے سپرد کیا گیا۔