سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی بزئی ٹاپ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت،جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 18 اپریل 2019 14:34

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی بزئی ٹاپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ہنگول نیشنل پارک بزئی ٹاپ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔