Live Updates

رمضان المبارک کا چاند 6مئی کی شام نظر آئے گا،

7مئی کو پہلا روزہ ہو گا،ماہر فلکیات و قمر شناس پروفیسر محمد حمزہ نعیم کی پیشگوئی

جمعرات 18 اپریل 2019 14:34

رمضان المبارک کا چاند 6مئی کی شام نظر آئے گا،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد ، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1440ھ کا چاند 6مئی کی شام بوقت نماز مغرب نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 7مئی بروز منگل کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ نیو مون 5مئی بروز اتوار کو پیدا ہو گا لیکن اس روز بوقت نماز مغرب اس کا لیگ ٹائم مکمل نہ ہونے کے باعث اسے دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوںنے مزید بتایاکہ شوال کا چاند 4جون بروز منگل کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم شوال 5جون بروز بدھ کو ہو گی اور فرزندان اسلام اس روز عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :