ْوزیراعلی پنجاب کی حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

جمعرات اپریل 14:52

ْوزیراعلی پنجاب کی حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوںنے کہاکہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کو زک نہیں پہنچنے دے گی۔ کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔ مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔