اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 17پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار رہیں

جمعرات 18 اپریل 2019 14:52

اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 17پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) لاہور ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 17پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے بنکاک جانے والی پرواز 890منسوخ ، ایئر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401منسوخ ، پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203منسوخ ، ایئر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412منسوخ ،ملنڈو ار کی کوالمپور جانے والی پرواز132منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز3070منسوخ ،ایئر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ ،تھائی ایئر کی بنکاک جانے والی پرواز346منسوخ ،تھائی ایئر کی بنکاک سے آنے والی پرواز 345منسوخ ، ایئر بلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413منسوخ ، ملنڈو ار کی کوالمپور سے آنے والی پرواز 131منسوخ ،پی آئی اے کی بنکاک سے آنے والی پرواز 891منسو خ ،ایئر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ، پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز204منسوخ ، پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594منسوخ ، ایئر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402منسوخ ، پی آئی اے کی کوٹہ سے آنے والی پرواز323منسوخ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایمرٹس ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز 622، اتحاد ار کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241، دمام سے آنے والی پرواز 157، قطر ایئر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628، سعودی ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز734، پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760، پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 207،ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470، اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز242 اور ایمرٹس ایئر کی دبئی جانے والی پرواز 623تاخیر کا شکار رہی ۔