Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پرنااہلی کی تلوارلٹکنے لگی

خواتین ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2019 14:20

پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پرنااہلی کی تلوارلٹکنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اپریل۔2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی پرنااہلی کی تلوارلٹکنے لگی ، عدالت نے تینوں خواتین ارکان اسمبلی کونوٹس جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے تحریک انصاف کی تین خواتین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خواتین ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوزب صادق اور امین نہیں، نااہل قرار دیا جائے.

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں‘وکیل نے کہاکہ تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے. اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ارکان ملائکہ بخاری ، تاشفین صدر اور کنول شوزب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی.

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر نے سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دی تھی ، دونوں کو دہری شہریت پرسینیٹ کی رکنیت سے نااہل قراردیا گیاتھا. سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دونوں راہنماﺅں کی رکنیت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا تھا. وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں‘وکیل نے کہاکہ تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ارکان ملائکہ بخاری ، تاشفین صدر اور کنول شوزب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات