وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی بلوچستان میں نہتے مسافروں پر ہونے والے حملے کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 15:12

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی بلوچستان میں نہتے مسافروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بلوچستان میں نہتے مسافروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی کارروائیاں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں اور دہشت گرد اپنے عزائم میں ناکام رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے شہید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔