Live Updates

اسد عمر کے بعد نئے ممکنہ وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا

عمرایوب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان،ڈاکٹر عشرت حسین کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 14:33

اسد عمر کے بعد نئے ممکنہ وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔اور اب اسد عمر کے بعد نئے ممکنہ وزیر خزانہ کا نام سامنے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمرایوب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ ،ڈاکٹر عشرت حسین کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عم آج سوا تین بجے پرپس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ وزیراعظمکے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں ، عمران خان نے کہا تھا کہپاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرنے کا ہے ، ہم پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔تاہم اب انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات