پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیاگیا

کونسل آن فارن ریلیشنز نے پہلی بارپاکستان کا نام خطرہ قرار دیئے جانےوالے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی تھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات اپریل 14:34

پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اپریل۔2019ء) پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانےوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے‘ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے والے ممالک کی فہرست میں ڈالا تھا.

2019 پہلا سال ہے کہ پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہے کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ پاکستان اب امریکا کیلئے خطرہ نہیں رہا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں ہم امریکا کے اتحادی ہونے کے باوجود بھی اس لسٹ سے اپنا نام نہ نکلوا سکے جس لسٹ میں ان ممالک کے نام درج ہیں کہ جن سے امریکا یا امریکیوں کو خطرہ ہے.

ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک نے پاکستان کا نام اس لسٹ سے نکال دیا ہے. افغانستان کی جنگ سے لے کر طالبان کے ساتھ محاذ تک ہر موقع پر پاکستان امریکہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں لاکھوں پاکستانیوں کی جان قربان ہونے کے علاوہ مالی طور پر بھی پاکستان کہیں پیچھے چلا گیا.

یہی نہیں بلکہ امریکا کی اس جنگ میں ساتھ دینے کے بدلے دہشت گردی کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور اس حوالے سے بھی پاکستان کو خاصے نقصان کا سامنا کرناپڑ ا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام دہشت گرد ملک کے طور پر لیا جانے لگا. امریکا نے دہشت گردی کی جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود پاکستانیوں پر دباﺅڈالے رکھا اور اس کا شمار اس ملک کے طور پر کیا جس سے امریکیوں کو خطرہ تھا.

یہی نہیں بلکہ انہوں نے امریکا جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ وہ ہتک آمیز رویہ اپنایا کہ ساری دنیا نے ہمارا تماشا دیکھا ہم وہ وقت نہیں بھول سکتے جب پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ایئر پورٹ پر محض اس بات پر کپڑے اتروا کر تلاشی لی گئی تھی کہ وہ پاکستانی ہیں. یہاں تک پہنچی ہوئی صورت حال سے واپس اس سطح تک آ جانا کہ خطرناک ممالک کی لسٹ سے نام باہر ہو جانا یقیناً پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سے کم نہیں.