سینیٹر محمد طلحہ محمود کی مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 15:19

سینیٹر محمد طلحہ محمود کی مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملک دشمن عناصر ایک بار پھر بلوچستان کا امن خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :