Live Updates

اسد عمر کا سوا تین بجےپریس کانفرس کرنے کا اعلان

اسد عمر وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم پریس کانفرس کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 14:43

اسد عمر کا سوا تین بجےپریس کانفرس کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر کی استعفے کی خبریں تو کچھ روز سے سرگرم تھیں تاہم اب وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسد عمر وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم پریس کانفرس کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر آج سوا تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

جب کہ ممکنہ طور پر وہ پریس کانفرنس میں وزارت خزانہ چھوڑنے کی وجوہات سے متعلق آگاہ کریںگے،واضح رہے اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔ : وزیر خزانہ اسد عمرنے وزارت خزانہ کے قلمدان کی تبدیلی کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی خبروں میں صداقت نہیں تاہم اب انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب اپوزیشن کی طرف سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہت کہ اسد عمر کا یہ فیصلہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے حکومت مکمل بطور پر فیل ہو چکی ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات