سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے ، پاکستانی سفیر

جمعرات 18 اپریل 2019 15:21

سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔راجہ علی اعجاز نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدات اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جس میں سے ایک قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے تھا۔

متعلقہ عنوان :