گندم خریداری مہم ، باردانہ کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

جمعرات 18 اپریل 2019 15:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ضلع سرگودھا میں گندم خریداری مہم کے لئے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کے لئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ محکمہ خوراک سرگودھا کے ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 13گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اس سال ایک لاکھ 34ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں پی پی بیگ سو گلو گرام کے دس لاکھ 59 ہزار750 جبکہ جیوٹ بیگ سو کلو گرام کے دو لاکھ 80ہزار 250 باردانہ کاشتکاروں میں 22 اپریل سے تقسیم کیا جا ئیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری کیلئے ضلع اور تحصیل سطح پرکمیٹیو ں نے بھی کام شروع کر دیا ہے جبکہ ضلعی کنڑول روم بھی فنکشنل ہو چکا ہے۔