بارشوں سے کاشتکاروں کے ہونیوالے نقصانات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے جائیگے

جمعرات 18 اپریل 2019 15:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بارشوں سے کاشتکاروں‘ زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، حکومت عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے حالیہ بارشوں سے کھڑی فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کے ازالہ کے لئے محکمہ زراعت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ژالہ باری، آندھی، طوفان اور بارشوں سے لاکھوں ٹن گندم اور آم کی فصل کو نقصان ہوا ہے جس کا حکومت کو ادراک ہے ۔اس کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سرگودھا میں بھی جن کاشتکاروں اور زمینداروں کا نقصان ہوا ہے اس کے ازالہ کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :