ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 26اپریل تک ملتوی ،ایک گواہ کے بیان پر جرح مکمل

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے کے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

جمعرات 18 اپریل 2019 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 26اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کر لیا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹان میں درج ہے۔ ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں دو ملزمان منشا بم اور عاصم منشا کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔فریقین کے وکلاء نے گواہ غلام عباس کے بیان پر جرح مکمل کر لی ۔عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس پر سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔