Live Updates

شوکت ترین نے مشیر خزانہ کاعہدہ لینے سے معذرت کر لی

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین عہدہ قبول کرنے سے قبل خود کو نیب مقدمات سے کلئیر کروانا چاہتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 15:08

شوکت ترین نے مشیر خزانہ کاعہدہ لینے سے معذرت کر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) شوکت ترین نے مشیر خزانہ کا عہدے لینے سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق آج اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے سے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کی تصدیق کی جس کے بعد وزارت خزانہ کے نئے وزیر اور مزیر خزانہ کے لیے مختلف نام سامنے آئے جن میں شوکت ترین کا نام بھی شامل تھا تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوکر ترین نے مشیر خزانہ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت خزانہ کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین عہدہ قبول کرنے سے قبل خود کو نیب مقدمات سے کلئیر کروانا چاہتے ہیں۔ مشیر خزانہ کے لیے ڈاکٹر عشرت حسین اور شوکت ترین کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

شوکت ترین پاکستان کے مشہور بینکر ہیں، وہ یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

انکا شمار پاکستان کے مشہور معاشی دانشوروں میں ہوتا ہے۔جب اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی تھی تو معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ اسد عمر کو ہٹانے کی خبریں پھیلانے میں کچھ لوگ ملوث ہیں اور ان میں شوکت عزیز بھی شامل ہیں جو پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظمہوتے تھے۔اقتصادی ٹیم میں سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا تھا۔

شوکت ترین 2008ء میں وزیر خزانہ بنے اور 2010ء میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اقتصادی حوالے سے ان کا ہمیشہ ہی مثبت کردار رہا ہے۔ اسی بنیاد پر ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان عوام کو مزید مشکلات میں ڈالنے کی بجائے معاشی مسائل کے حل پر جلد از جلد غور کرنا اور ان کو حل کرنا چاہتے ہیں۔لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شوکت ترین نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات