پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام پروگرام

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت ہر سال دیار غیر(کویت) میں آنے والے لوگوں کے لیے خاص طور پر اسلام کے اصل چہرہ کی تصویر کشی اور موجودہ دور میں دہشت گردی کے ساتھ مسلمانوں کو منسلک کیے جانے کے عنوان سے خصوصی پروگرام تشکیل دیتی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 اپریل 2019 15:28

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت  کے زیر اہتمام پروگرام
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان عوامی سوسائٹی کویت ہر سال دیار غیر(کویت) میں آنے والے لوگوں کے لیے خاص طور پر اسلام کے اصل چہرہ کی تصویر کشی اور موجودہ دور میں دہشت گردی کے ساتھ مسلمانوں کو منسلک کیے جانے  کے عنوان سے خصوصی پروگرام تشکیل دیتی ہے جس میں اس کویتی معاشرے میں رہنے والوں کو دعوت فکروعمل دی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور اسلام کے اصل تصورِامن کو جان سکیں۔

اس سیریل کا یہ امسال کا دوسرا پروگرام منعقد کیا گیا۔

 پروگرام کا عنوان "Is there any place of terrorism in Islam" کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہرہ آفاق کتاب "فتوٰی " کی روشنی میں لیکچر اور سوال و جواب کی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)



کویت میں مقیم یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا لیشر نے خطاب کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کویت میں مقیم جنوبی کوریا کے سفیر Dr. Hong Youngki تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا لیشر کے اس خصوصی لیکچر کے لیے کویت میں مقیم شرکاء، جن میں آئل انڈسٹری اور تعمیرات کے شعبے سے متعلق ماہرین / انجینیئرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے منتظمین نے خصوصی شرکت کی۔


پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا لیشر(Dr. Tresa Leshar) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر یہ کتاب ایسی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس کوانسکلوپیڈیا کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی عالمی خدمات امن، تعلیم، دعوت و فکر شخصیت اور ہمہ جہتی کا بھی تفصیل سے ذکر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا لیشر نے بتایا کہ اس کتاب فتوٰی نے اسلام کے فکر امن اور سلامتی اور رحمت ہونے کی تفہیم کے لیے ایک انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے۔

حاضرین نے نشست خطاب کے اختتام پر سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات بھی دیے گئے۔

مہمان خصوصی کویت میں مقیم جنوبی کوریا کے سفیر Dr. Hong Youngki نے خصوصی طور پر دعوت کا شکریہ ادا کیا۔

حاضرین نےپروگرام جو کہ خصوصی طور پر کویتی ثقافتی انداز دیوانیہ کی طرز پر ترتیب دیا گیا تھا، کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے محرک میاں محمد آصف (صدر یوتھ پاکستان عوامی سوسائٹی کویت)  کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔