اے بی ڈیویلیئرز کی آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر وائرل

دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے جیتے جاتے ہیں :آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 اپریل 2019 15:33

اے بی ڈیویلیئرز کی آئی پی ایل میں لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل2019ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا بیگ استعمال کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایہ ناز بلے باز ا ے بی ڈیویلیئرز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میچ ختم ہونے کے بعد بیگ اٹھائے ہوٹل واپس جارہے تھے، معروف آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے ٹویٹر پر یہ تصویر شیئر کرکے صارفین کی توجہ اس جانب دلائی کہ اے بی ڈیویلیئرز نے جو بیگ اٹھایا ہوا ہے وہ ان کی پرانی فرنچائز لاہور قلندرز کا ہے،انہوں نے دلچسپ کمنٹ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فرنچائزز کو ہی علم نہیں ہے کہ میچز کیسے جیتے جاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم رواں سال آئی پی ایل میں انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اب تک8میچزمیں سے محض ایک مقابلے میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں سلو اوور ریٹ کے باعث12لاکھ روپے جرمانہ بھی بھرنا پڑا ہے ۔