وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہوں گے،بلاول بھٹو زر داری

امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزیروں کو بھی ہٹایا جائیگا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 16:16

وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہوں گے،بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہوں گے، امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزیروں کو بھی ہٹایا جائیگا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزیروں کو بھی ہٹایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت کو 8 نوماہ بعد احساس ہوا کہ ان کی معاشی پالیسیاں غلط ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امید ہے اسد عمر کو ہٹانے سے معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے وزیر خزانہ سے استعفیٰ دے کر اچھا کیا، میں پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہر پاکستانی کا مطالبہ تھا کہ حکومت اپنے معاشی پالیسی پر نظر دوڑائے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت 9 ماہ کے بعد مان گئی کہ معاشی پالیسی ٹھیک نہیں۔