گورنرسندھ کی کو سٹیل ہائی وے مکران پر ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات اپریل 16:16

گورنرسندھ کی کو سٹیل ہائی وے مکران پر ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14 افراد کو قتل کرنے کے انسانیت سوز واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنے مزموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے نہ ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال کو کسی حال میں سبوتاژکرنے نہیں دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو قانون نافذکرنے والے اداروں کی محنت کو رائیگاں کرنے کی اجازت نہیں،امن و امان کے قیام میں پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی خدمات اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امن کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے دہشتگردی کی کاروائی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔