سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی جمیل جالبی کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

جمعرات 18 اپریل 2019 16:16

سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی جمیل جالبی کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر اسکالر اوررائٹر محمد جمیل خان المعروف جمیل جالبی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمیل جالبی نے اعلی تعلیم کے فروغ اور اردو ادب کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ،آج پاکستان ایک ماہر تعلیم ، اسکالر اور رائٹر سے محروم ہوگیا اعلی تعلیم کے فروغ پر صدر مملکت نے انھیںستارہ امتیاز سے نوازا جو ان کی خدمات کا واضح اعتراف ہے ۔